|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2025

پنجگور: پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق صوبائی وزیر صحتِ میر رحمت صالح اور ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ کے چھوٹے بھائی ولید صالح جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے ولید صالح جاں بحق ہو گیا ،جومیر رحمت صالح بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے، پولیس کے مطابق فوری طور پر قتل کے محرکات معلوم نہ ہو سکے ۔