|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2025

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے مذاکرات ناکام ہونے کا ذمہ دار افغان طالبان کو قرار  دیدیا۔

 عطاتارڑ  نےکہا کہ   دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا لکھ کر  نہ دینا منافقت ہے اور  یہ اس بات کی دلیل ہےکہ وہ دہشتگردوں کو  سپورٹ کرنا چاہتے ہیں اور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کا حق ہے کہ اپنے دفاع میں جواب دے ، افغانستان کو  اس پراکسی وار میں بھی شکست دیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  افغانستان کا روایتی جنگ میں پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں، پاکستان چار گنا بڑے دشمن کو  دھول چٹا چکا ہے، فتنہ الخوارج اور  فتنہ الہندوستان کےناپاک اتحاد کا سرکچلا جائے گا۔

عطاتارڑ  نے کہا کہ سفارتی اُمید ہمیشہ رہے گی لیکن اگر افغانستان نے خود حملہ کیا یا اُس کی سرزمین استعمال ہوئی تو  اُس کا منہ توڑ  جواب دیا جائے گا۔ پاک افغان سرحد پر  فیصلہ چند دن میں کرلیا جائے گا، فی الحال سرحد بند رہے گی۔