|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2025

اسلام آباد: کال سینٹرز سے کروڑوں روپے بھتہ لینے کے الزام میں این سی سی آئی اے کے مزید 13 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے اسلام آباد میں درج کیا گیا جس میں این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز راولپنڈی سمیت کئی افسران شامل ہیں۔ 

مقدمے میں کال سینٹرز سے ڈیل کرانے والے شخص اور غیر ملکی شہری بھی نامزد ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر 11 ایف میں 15 غیر قانونی کال سینٹرز سے کروڑوں روپے بھتہ لیا گیا، این سی سی آئی اے افسران کال سینٹرز سے ماہانہ بنیادوں پر بھی کروڑوں روپے وصول کرتے رہے۔

مقدمے کے مطابق ایک ملزم افسران کا فرنٹ مین ہے جس نے خاتون سے رقوم وصول کیں، خاتون نے 13 غیر ملکیوں اور اپنے شوہر کی رہائی کے لیے کروڑوں روپے ادا کیے، مرکزی ملزم ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سندھ بھی رہ چکا ہے۔