|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2025

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہےکہ انہوں نے بھارت کو نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

کینیڈا میں  جی سیون اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا  کہ بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت خود اچھی تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے اسی لیے بھارت کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔

مارکو  روبیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ واشنگٹن میں اچھے معاہدوں پر دستخط ہونےکی امید ظاہر کردی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد اگلے ہفتے دورہ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ معاہدوں سے متعلق کچھ چیزیں ہیں جن کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔