|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2025

عالمی جریدہ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈالر بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں واپسی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد دگنا کردیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کے ڈالر بانڈز   رواں سال 24.5  فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہیں۔

عالمی جریدے بلومبرگ کا بتانا ہے کہ پاکستانی ڈالر بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں واپسی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد دگنا کر دیا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان پچھلے 2 سال کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کیلئے تیار ہے، ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔

 مزید برآں پاکستان کا رواں سال یوآن بانڈز اور 2026 میں یورو بانڈ مارکیٹ میں واپسی کا منصوبہ بھی تیار ہے۔