|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2025

مسلم لیگ ن کے صدر  نواز  شریف  نے ضمنی  انتخابات  میں ن لیگی امیدواروں کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار   اور  تخریبی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر ن لیگ کے امیدواروں اور کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئےکہا کہ  وزیراعظم  شہباز شریف اور  وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف کی محنت اور  بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ  پر واپس لا رہی ہیں۔

نواز شریف کا کہناتھا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار  اور تخریبی سیاست کو  مستردکرکے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نےقومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی جب کہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئی، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔