کوئٹہ: کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پولنگ 28 دسمبر 2025 کو ہوگی ۔ اس سلسلے میں کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو چکی ہے۔
ضلع کوئٹہ میں چار ٹان میونسپل کارپوریشنز زرغون ، چلتن ، سریاب اور تکتو کی یو نین کو نسلز اور وارڈز شامل ہیں ۔
کوئٹہ میں 172 یونین کو نسلز کے 641 وارڈز کے لیے مجموعی طور پر 3150 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، جن میں سے 2710 منظور اور 440 مستر د کیے گئے ہیں جبکہ خواتین کی جانب سے 33کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹان میونسپل کارپوریشن زرغون میں 46 یو نین کو نسلز کے 161 وارڈز کے لیے 943 کا غذات جمع ہوئے جن میں 767 منظور اور 176 مستر د ہوئے،
چلتن ٹان میں 46 یو نین کو نسلز کے 173 وارڈز کے لیے 703 کا غذات موصول ہوئے جن میں 616 منظور اور 87 مستر د ہوئے ، سریاب ٹان میں 38 یو نین کو نسلز کے 145 وارڈز کے لیے 561 میں سے 483 منظور اور 78 مسترد ہوئے، جبکہ تکتو ٹان میں 42 یونین کو نسلز کے 162 وارڈز کے لیے 943 میں سے 844 منظور اور 99 مستر د ہوئے۔
اس صورت حال کے بعد مجموعی طور پر 532 نشستوں پر امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں جبکہ 89 وارڈز ایسے ہیں جہاں پر صرف ایک ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں جنکے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے اور 20 وارڈز ایسے ہیں
جہاں پر کوئی کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوئے۔ یاد رہے ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں اپیلیٹ ٹریبونل کے پاس دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر ہے ۔