|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2025

ڈھاڈر: ضلع کچھی کی تحصیل سنی میں بارود سرنگ کا دھماکہ,دھماکے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت ایک نو عمر لڑکی جاں بحق تین افراد زخمی تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کی تحصیل سنی میں عبدالح جتوی نامی شخص کے گھر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا

قائم مقام ایس پی کچھی جان محمد کھوسہ کے مطابق دو روز قبل نامعلوم افراد نے متاثرہ شخص کے گھر میں بارودی سرنگ بچھایا تھا

جوکہ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے دو بچوں سمیت ایک نو عمر لڑکی بھی جاں بحق جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئیہو?ی جاں بحق ہونے والوں میں ندیم احمد ,سونا خان اور بی بی بختاور شامل ہیں

جن کی عمر تقریباً 13 سے 14 سال بتائی جاتی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کا محاصرہ کیا کرکے زخمیوں کو مقامی سول ہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی مقامی پولیس کررہی ہے