|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2025

وزیر دفاع  خواجہ  آصف  نے  بانی پی ٹی آئی عمران خان  پر  تنقید کرتے ہوئے کہا ہے جیل میں عمران خان کے لیے جو کھانا  آتا ہے وہ  فائیو  اسٹار  ہوٹل میں  بھی دستیاب نہیں، بانی پی ٹی آئی کو  ڈبل بیڈ  اور  مخملی بستر میسر  ہے۔

ایکس پر عمران خان کی وزارت  عظمیٰ کے دور کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کا کھانا باہر سے آتا ہے اس کا مینیو چیک کر یں، بانی پی ٹی آئی کے پاس ٹی وی  بھی ہے، وہ مرضی کے چینل دیکھتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کے لیے ورزش کی مشینیں بھی موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم  تو ٹھنڈے فرش  پر سوتے تھے،کھانا جیل کا تھا، ہمارے پاس جیل میں دو کمبل تھے، جنوری کا مہینہ  تھا  اور گرم پانی نہیں تھا، سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے خود صبح آکر گیزر اتروایا  تھا۔

،خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو  جیل کے لاؤڈ اسپیکر پر اپنی واشنگٹن ارینا والی تقریر سننی چاہیے، اللہ سے ڈرنا چاہیے وقت کی ملکیت کسی کے پاس نہیں۔