|

وقتِ اشاعت :   November 28 – 2025

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا کو بےوقوف نہیں بنانا چاہیے، اسرائیل کی نسل کشی ختم نہیں ہوئی۔

اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے باوجود نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیلی فورسز نے صرف غزہ پر حملوں کی شدت کم کی ہے، امداد کی محدود فراہمی جاری ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق جنگ بندی سے غلط تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ غزہ میں زندگی معمول پر آ رہی ہے۔ غزہ کی صورتِ حال میں کوئی نمایاں بہتری نظر نہیں آ رہی۔ 

اسرائیل غزہ میں اپنی ظالمانہ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے 136 بچوں سمیت 374 فلسطینی شہید کیے۔ اسرائیل نے انسانی امداد اور بنیادی ضروریات تک رسائی محدود کی۔