کوئٹہ: گوادر کے تحصیل پسنی اور جیونی میں دھماکے ،پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے کیمپ پر حملہ کیا گیا
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے کیمپ پر دور سے دو انڈر بیرل گرینیڈ لانچر (یو بی جی ایل) فائر کیے گئے
ایک گرینیڈ خالی جگہ پر گر کر پھٹ گیا جبکہ دوسرے کا کچھ پتہ نہیں چلا۔
حملے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
کانٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی
اور تفتیش جاری ہے اطلاع کے مطابق جیونی میں بھی آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ ایک گاڑی پر کیا گیا ۔