|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2025

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے سرفراز بگٹی کی جانب سے کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر سیاسی بونوں کی جانب سے پارٹی قائد کیخلاف من گھڑت ، جھوٹے بیانات کا مقصد خود کو زندہ رکھنا ہے

دبئی اور اسلام آباد کی یاترا اور در در کی ٹھوکریں کھانے کے باوجود اقتدار بچانے میں ناکامی پر موصوف بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں مگر افسوس ہے کہ فارم47کے ذریعے ووٹ کے تقدس کو پامال کر کے غیر سیاسی لوگوں کو اقتدار پر قابض کرنے کے مقاصد سے بلوچ، پشتون ، ہزارہ ، سیٹلرز بخوبی آگاہ ہیں مفادات کیلئے پارٹیاں بدلنے اور باتوں کے تیر چلانے والے بلوچستانی عوام کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے

بلواسطہ یا بلاواسطہ سرفراز ٹولہ اسلام آباد میں دروغ گوئی ، جھوٹ ، مکاری کاسہارا لے کر اقتدار پر قابض ہوتی آ ئی بلوچستان کے موجودہ حالات کاذمہ دار بھی یہی ٹولہ ہے اقتدار کو خطرہ لاحق ہونے پر جی حضوری کا فارمولا ناکام ہونے پر اب تنقید کا سہارا لے کر اقتدار کو بچانے کا فارمولا بھی ناکام ہو چکا ہے کیونکہ ڈھائی ڈھائی سالہ معاہدہ منظر عام پر آنے اور سرفراز کے دھوکہ دینے کے بعد اقتدار سے علیحدگی کا وقت قریب آن پہنچا ہے

جس سے سرفراز ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیںچور دروازے سے اقتدار پر قابض رہنے والوں کا کوئی نظریہ نہیں ہوتاترجمان نے کہا کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل پر جانوں لالا کے سوشل میڈیا پیجز پر ہونے والی بلاجواز تنقید ، دروغ گوئی کا بلوچ قوم جس طرح سے جواب دے کر خاطر تواضع کر رہی ہے

اس پر ہم اہل بلوچستان کے مشکور ہیں دہائیوں سے بلوچستانی عوام پر قابض یہی ٹولہ بلوچستان کے مخدوش صورتحال کی ذمہ دا ر ہے لاپتہ افراد کی بازیابی ، میرٹ پر اقتدار کیتبدیلی ، مذاکرات ، دست شفقت سے ہی بلوچستان کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں سرکاری حوالدار کی بڑھک بازی ، خود کو وفادار دوسروں کو غدار ثابت کرنے سے مسائل حل نہیں ہو ں گے گزشتہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے اقتدار تبدیلی نے بلوچستان کے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے

جہاں نوجوانوں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے ، سیاسی روابط رکھنے کے بجائے فورتھ شیڈول میں طلباء کے نام ڈالے جا رہے ہیں موجودہ حکمران ہزار بار خود کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش کریں مگر موجودہ اقتدار پر قابض ٹولہ ہی بلوچ مسئلے کو حل کرنے کی بجائے بگاڑ کی جانب لے گئی جہاں سے اب واپسی ناممکن سی نظر آ رہی ہے ترجمان نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ، سیاسی رہنمائوں کو پابند سلاسل کرنے ، جلسے جلسوں پر پابندی کے بعد اب اپنی ناکامی چھپانے کیلئے حکمران خود کے لگائے گئے

دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں کو کئی کئی دنوں تک بند رکھنے ، ایک جلسہ کیلئے ریڈ روزن کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے والے اب خود کی حفاظت کیلئے ریڈ زون کو بنکرز میں تبدیل کر چکے ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ترجمان نے کہا کہ تنقید ، بڑھک بازیوں سے نہ اقتدار کو دوام اور نہ ہی عوام میں پذیرائی مل سکتی ہے پرائیویٹ پارٹنر شپ ، اصلاحات ، میرٹ کے نام پر کی جانے کی کھربوں کی کرپشن عوام کے سامنے عیاں ہے اور عوام اب دھوکے میں آنے والے نہیں۔