قلات: قلات میں خون جما دینے والی سردی سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ،
درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ، گیس بدستور ” غائب، سوختنی لکڑی و ایل پی جی گیس کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر، رہی سہی کسر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے پوری کردی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، گیس بحالی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق قلات جو کہ ملک کا سرد ترین علاقہ ہے،
سائبیریا کی سرد ہواں کی وجہ سے قلات میں خون جما دینے والی سردی سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت منفی چھ ریکارڈ کیا گیا، شدید سردی میں بھی گیسں مکمل غائب ہے،
لوگ ذہنی کوفت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
قلات میں شدید سردی سے نظام سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے پانی کی پائپ لائنیں جمنے سے پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوامی منتخب نمائندے خود علاقے سے باہر انہیں ہر سہولت میسر ہیں
مگر غریب عوام بے یار و مددگار پڑے ہیں دوسری جانب مہنگائی کے دور میں ایل پی جی گیس و سوختنی لکڑی بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں عوامی حلقوں نے گیس بحران کے فوری خاتمے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔