کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ علاقے کے عوام کابلاتفریق خدمت کرونگامسائل کے حل کے حوالے سے سب مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں
کرپشن اوراقرباپروری اورکمیشن مافیازنے لوٹ مارکابازارگرم کررکھاہے۔
دیانتداری واخلاص کافقدان ہے جس کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے۔
ماہی گیروں کے مسائل کاحل ترجیح ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں خطاب کرتے ہوئے کیا مولاناہدایت الرحمان بلوچ کاہاربر جیٹ و مول کا دورہ،صفائی کی ناقص صورتحال اور مینٹینیس کے فقدان پر اظہارِ تشویش،چیئرمین گوادر پورٹ سے اقدامات کی درخواست۔
ایم پی اے گوادرمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے فش ہاربر گوادر کے جیٹی اور فش ہاکشن مول کا دورہ کیا اور ماہیگیروں و کاروباری حضرات سے ملاقاتیں کی۔
فش ہاربر جیٹی اور آکشن مول میں صفائی اور مینٹینیس کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پورٹ سے درخواست کی کہ اس متعلق ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
قبل ازیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا سیف سٹی کے ڈپٹی پی ڈی سے ملاقات،گوادر سیف سٹی منصوبے سے متعلق استفسار۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نیگوادر سیف سٹی پراجیکٹ کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر بابا داداللہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور منصوبے کے پیش رفت سے متعلق استفسار کیا۔
بابا داداللہ نے 7.5 ارب روپے کے گوادر سیف سٹی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی اور منصوبے کے پیش رفت اور مشکلات سے متعلق آگاہی دی۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہااس متعلق کوئٹہ ہیڈ آفس کو زور دیں گے
کہ جلد یہ منصوبہ تکمیل تک پہنچ جائے تاکہ اندرون شہر چیک پوسٹ کا خاتمہ ہوسکے اور امن و امان کو برقرار رکھا جاسکے۔ہرمنصوبے میں دیانتداری اخلاص کی ضرورت ہے تاکہ عوام کوبہترمعیاری سہولیات مل سکیں منصوبے روزروزنہیں بن سکتے