اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے سمجھ سے باہر ہے کہ سلمان راجہ، علامہ ناصر اور محترم اچکزئی صاحب نے ایسا کیا کیا ہے جو تحریک انصاف کے ممبران یا ممبران پارلیمنٹ نہیں کر سکے؟
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا عمران خان کو بتانے والے کیا بتا رہے ہیں کہ ممبران اسمبلی اتنے بڑے ولن کیوں ہیں اور سلمان راجہ اینڈ کمپنی اتنے بڑے ہیرو کیوں ہیں؟ کوئی وجہ ؟اس طرح پارٹی کو مکمل تباہ نہ کریں تحریک انصاف اس ملک کا اثاثہ ہے اور عمران خان کو اپنی چھوٹی گروپ بندیوں میں استعمال کر کے چھوٹا کرنے کی کوششیں ناقابل معافی ہیں۔ چھوٹے لوگوں کو بڑے عہدے دینے کا نقصان ہوتا ہے اور عمران خان کو اس کا شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا عمران خان کی مشکلات کی ذمہ داری پی ٹی آئی اور ان کے مددگار جعلی سوشل اکاؤنٹس پر بھی ہے، کوئی عقل کی بات ان لوگوں نے نہیں کی۔ باہر بیٹھے ہیں ماچس ہاتھ میں ہے الاؤ بڑھاتے جاؤ ۔ ڈالروں میں عمران خان کو بیچتے جاؤ۔ ملک میں ان کا کچھ ہے نہیں۔