اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔
اجلاس کے دوران ایوان میں کسی رکن کے پیسے زمین پر گرگئے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیسے ایوان میں لہرا کر پوچھا کہ یہ کس کے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے زمین سے ملے ہیں۔
اس موقع پر پیسے لینےکے لیے متعدد اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے۔
اسپیکر ایاز صادق نےکہا کہ یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، ان کی اس بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
اجلاس ختم کرتے ہوئے اسپیکر نے بتایا کہ یہ اقبال آفریدی کے پیسے تھے جو انہیں واپس کردیے گئے ہیں۔