|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2025

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کے پی میں گورنر راج کی باز گشت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ کسی میں جرات نہیں کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگائے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، گورنر راج ان کے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے پیپلزپارٹی سے گورنر راج پر پارٹی پالیسی کی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے فیصل کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا نہیں، پی ٹی آئی امن چاہتی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف تمام وسائل استعمال کیےجائیں، قانون میں جتنی گنجائش ہے، ہم اتنی بات کریں گے ۔