|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2025

پنجگور : پنجگور کے علاقے چکول سے سی ٹی ڈی اہلکار کی لاش برآمد لواحقین کا لاش کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے سامنے مین روڈ پر دھرنا لواحقین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی اہلکار خلیل احمد ولد احمد کو نامعلوم افراد نے تسپ کے علاقے سے اغواء کرلیا تھا آج مغوی کی لاش چکول کے علاقے سے برآمد ہوا ہے لواحقین نے لاش کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے سامنے مین روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا اور کہا کہ ہم نے پولیس کو بھائی کے اغواء کی رپورٹ دیا تھا مگر کوئی سنوائی نہیں ہوا بعد میں پولیس افسران اور انتظامیہ سے مزاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے اس سلسلے میں پولیس مذید تفتیش کررہی ہے