|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2025

بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکزخضدار سے تقریباً 70 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا،زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

تاہم زلزلے سے کسی بھی قسم کی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔