|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2026

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقوں میں آج سے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کچے میں بڑا آپریشن شروع کرنے جا رہے ہیں، جو ڈاکو اپنے آپ کو چیمپئن سمجھتے ہیں ان کےخلاف سخت کارروائی ہوگی لیکن ہتھیار ڈالنے والوں کو موقع دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا آپریشن میں فی الحال فوج کی ضرورت نہیں ہے، سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آپریشن میں حصہ لے گی، آپریشن میں پنجاب پولیس کی بھی ضرورت پڑے گی، ڈاکوؤں کو نیست و نابود کریں گے۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا سندھ میں اب کہیں بھی حفاظتی کانوائے نہیں چل رہے، کچے میں ڈاکوؤں کو نیست و نابود کریں گے۔