لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تعلیم کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی دن پر تعلیم کو اولین ترجیح قرار دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔امن وترقی کیلئے تعلیم کی اہمیت مسلمہ ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ نوجوانوں کے لئے جدید علوم کے مواقع ترجیح ہے۔ ہنر مند روشن خیال باہمت اور تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک وقوم کی ترقی کے حقیقی معمار ہیں۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام پنجاب کے طلباء کے لئے روشنی کی کرن ہے۔ جدید علوم کے حصول کے لیے سی ایم لیپ ٹاپ طلباء کی ممد و معاون ثابت ہو رہی ہے۔ پنجاب کے سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نئی جدت متعارف کروارہے ہیں۔ نصاب تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ ابتدائی کلاس میں ہی طلباء آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے علوم سے متعارف کرایا گیا ہے۔