|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2026

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سزا سنانے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں کا 3 روزہ بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

 اسلام آباد بار کونسل، ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار نے آج سے3 روزہ ہڑتال کی کال دے رکھی ہے اور وکلاء صرف ارجنٹ کیسوں میں پیش ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے جس کے بعد وکلاء نے کینٹین پر بیٹھے پولیس اہلکاروں کو باہر نکال دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑی بھی عدالت کے باہر موجود ہے۔