|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ان کا امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایران ثالثی کرنے والے ممالک سے رابطے میں ہے جو مشاورت کر رہے ہیں۔

دوسری طرف ایران نے آبنائے ہرمز میں مشقوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کریں گے۔

علاوہ ازیں ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔