|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2026

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ ہوا تو سسٹم نہیں پورا پاکستان ہل جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹرگوہر  نے کہا کہ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہونا سب سے بڑا کرائسز ہے۔ یہ بتائیں بانی کی بیماری کیوں چھپائی؟ اگر انیں کچھ ہوا تو سسٹم نہیں پورا پاکستان ہل جائے گا۔ شوکت خانم کے ڈاکٹرز کو بانی کا معائنہ کرنے کی اجازت دی  جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو بانی پی ٹی آئی سے ملنا دیا جائے۔ یہ بھی واضح کردیا کہ الیکشن کے حوالے سے ہماری حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ہماری کسی سے بات نہیں ہوئی،یہ محض افواہیں ہیں اس پر مت جائیں۔