|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2026

استنبول میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے  او آئی سی ٹرانسپورٹ وزراء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کی مثالی ترقی اور صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت کو سراہا اور کہا کہ زمینی رابطے اب محض انتخاب نہیں بلکہ ناگزیر ضرورت ہیں،  اقتصادی اور ڈیجیٹل رابطہ خوشحالی اور استحکام کا بنیادی محرک ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات  عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان جنوبی اور وسطی ایشیا کے سنگم پر علاقائی تجارت کا قدرتی” گیٹ وے” ہے، سی پیک ٹو کے تحت او آئی سی ممالک کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، وسط ایشیاء کا پاکستانی بندرگاہوں سے منسلک ہونا ٹریڈ اور ٹرانزٹ میں اضافے کا باعث ہوگا،  گوادر پورٹ وسطی ایشیائی ریاستوں کو گرم پانیوں تک مختصر ترین بحری راستہ فراہم کرتا ہے۔

 عبدالعلیم خان  نے کہا کہ پاکستان،چین،کرغزستان اور قازقستان کا چہار ملکی اشتراک اہمیت کا حامل ہے، پاکستان او آئی سی ممالک کو گوادر پورٹ کے ذریعے تجارتی سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے بین الاقوامی ٹرانزٹ معیارات اور ڈیجیٹل ٹریڈ پلیٹ فارمز پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹی آئی آر آپریشنز میں گزشتہ سال کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

ترک وزیر ٹرانسپورٹ نے پاکستان سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *