|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2026

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ آج کے احتجاج میں نہ کسی کو گالی دی جائے گی نہ پتھراٹھایا جائےگا، احتجاج بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہے۔ اپنے مطالبات کے پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں محمود اچکزئی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی کا علاج کروایا جائے، علاج کروانا بانی پی ٹی آئی کا حق ہے، جیل ڈاکٹرزکی غفلت سے بانی کی بینائی بھی جاسکتی ہے، ہم پُرامن احتجاج کے وعدے پر قائم ہیں۔ بانی کی بیماری کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان کو علاج کی سہولت دینے کیلئے اسپتال بھیجاجائے، اگر بانی علاج کیلئے اسپتال چلے جائیں گے تو کیا ہو گا، بانی کی بینائی جانے کا کون ذمہ دار ہو گا، اپنے مطالبات کے پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو وقت دیا گیا تھا اس کے مطابق ہمارا دھرنا شروع ہوچکا ہے، راستے بند کیے گئے ہیں،ارکان پارلیمنٹ کو تو پارلیمنٹ ہاؤس آنے دیں، میں خود مشکل راستوں سے ہوتا ہوا پہنچا ہوں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *