رحیم یارخان ؛ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے جیل کاٹی ہے، میں نے کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اورچلانا شروع کردیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمال الدین والی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں کہیں نہیں لکھا کہ ہتھیار اٹھالیں، جنگ میں آپ کا نقصان ہے کیونکہ آپ کا بھانجا بھتیجا مرے گا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے جیل کاٹی ہے، میں نے کہا تھا دو سال بعد جیل پوچھتی ہے، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اورچلانا شروع کردیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ قربانی نہیں دے سکتے ان کے پاس ہمت نہیں ہے، یہ صرف باتیں کر سکتے ہیں، میں نے بھی 14 سال جیل کاٹی ہے تکلیفیں کاٹی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جیلوں میں عبادت کرنی چاہیے جیلوں میں جا کر عبادت ہوتی ہے، جیل میں عبادت کرنے والے کی دعا قبول ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پورا پاکستان جیتیں گے اور ملک کو بنائیں گے، وزیر اعظم بلاول ہوں گے۔ صدر زرداری نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور مہنگائی گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ ہیں، تاہم موجودہ وزیر اعظم معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
قومی سلامتی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے سرحدی کشیدگی اور دشمن قوتوں کی سرگرمیوں کا ذکر کیا اور بھارتی وزیر اعظم پر تنقید کی۔ انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ جرات اور عزم سے وطن کا دفاع کیا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ زرعی ترقی کے لیے کسانوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ غذائی تحفظ اور قومی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ قبل ازیں رحیم یار خان آمد پر مخدوم احمد محمود نے صدر زرداری کا استقبال کیا اور کہا کہ پارٹی کارکن نظریے اور اصولوں پر قائم ہیں۔ تقریب میں گورنر پنجاب، اراکین اسمبلی اور دیگر مقامی رہنما بھی شریک تھے۔
Leave a Reply