|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2026

حکومت نے سحری اور افطار کے وقت ملک بھر میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ سحری اور افطار کے وقت ملک بھر میں کہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، اگر کہیں لوڈشیڈنگ ہو تو شہری 118 پر شکایت درج کروائیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ نقصان والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔

وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ صبح تین بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک گیس فراہم کی جائےگی، گیس کی اضافی فراہمی کا انتظام کر لیا گیا ہے،  گیس کی عدم فراہمی کی شکایت 1199 پر درج کروائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *