|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو بڑی پزیرائی ملی۔

اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی ہے کہ پاکستان کی دنیا بھر میں عزت ہو رہی ہے، پہلے پاکستان تنہائی کا شکار تھا لیکن اب ہرعالمی معاملے پر اہم پلیئر بن کر ابھر  رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو بڑی پزیرائی ملی، پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب قیادت ایماندار ہو تو اس کانتیجہ ہمیشہ مثبت نکلتا ہے، وزیراعظم نے فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا اور وزیراعظم ہر فورم پر فلسطین کی بات کرتے رہے ہیں۔

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے، آزاد اور خود مختار ریاست فلسطینیوں کا حق ہے، دیرپا امن کے لیے غزہ میں سیزفائر کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *