اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان پیٹرول اور ڈیزل پر کسی قسم کی سبسڈی نہ دے، عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کرے۔
آئی ایم ایف حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں اضافہ فوری پاس کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل ڈویلپمنٹ لیوی کا 30 جون تک کا 1468 ارب روپے کا ہدف پورا کیا جائے۔
Leave a Reply