واشنگٹن: سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے پہلے 100 گھنٹوں میں امریکا کو تقریباً 3.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
سی ایس آئی ایس رپورٹ کے مطابق امریکا کو جنگی اخراجات پورے کرنے کے لیے محکمہ دفاع کو موجودہ بجٹ سے زیادہ فنڈز درکار ہوں گے کیونکہ ایران سے جنگ کے پہلے 100 گھنٹوں میں امریکا کو تقریباً 3.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
سی ایس آئی ایس کا کہنا ہے کہ امریکا کے کم لاگت گولہ بارود کی طرف جانے سے گولہ بارود کی قیمت کم ہو سکتی ہے تاہم ایران سے جنگ کے اخراجات بہت زیادہ ہوں گے جو موجودہ بجٹ میں شامل نہیں تھے۔
تھنک ٹینک کے مطابق کسی نہ کسی مرحلے پر امریکی محکمہ دفاع کو اضافی فنڈز درکار ہوں گے جبکہ تنازع کے اخراجات کو اندرونی بجٹ کٹوتیوں سے پورا کرنا سیاسی اور عملی طور پر مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔
Leave a Reply