|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

ایران نے بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کر دیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے بحرین کے علاقے جُفیر میں  واقع امریکی فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ حملہ قشم میں قائم پانی کے پلانٹ پر امریکی حملے کے جواب میں کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ امریکی حملے کے باعث 30 دیہات کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب بحرین کی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا ہے کہ فضائی حملے کے سائرن بج رہے ہیں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *