امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کی تو امریکا اس کے خلاف انتہائی سخت فوجی کارروائی کرے گا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایران کو 20 گنا زیادہ طاقت ور کارروائی کی دھمکی دے دی۔
امریکی صدر نے لکھا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کی سپلائی روکنے کی کوئی بھی کوشش کی تو امریکا کی جانب سے اس پر اب تک ہونے والی کارروائیوں سے 20 گنا زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
امریکی صدر نے مزید خبردار کیا کہ اگر ایران نے اس گزرگاہ کو بند کرنے کی کوشش کی تو امریکا ایسے اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے جن کی تباہی کے بعد ایران کے لیے بطور ریاست دوبارہ کھڑا ہونا انتہائی مشکل ہو جائے گا، موت، آگ اور تباہی ان پر مسلط ہو جائے گی، تاہم میں امید اور دعا کرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کو کھلا رکھنا چین سمیت دیگر ممالک کے لیے فائدہ مند ہے جو توانائی کی ترسیل کے لیے اس راستے پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔
Leave a Reply