|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج ایران پر  مشرق وسطیٰ کی تاریخ کی طاقتور ترین حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں   تمام اہداف مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اُن کی ہدایت پر امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے فوجی اہداف اور خارگ جزیرہ پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین حملےکیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر  انہوں نے جزیرے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنےکا حکم نہیں دیا  تاہم صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران یا کوئی اور آبنائے ہرمز میں آزاد اور محفوظ جہاز رانی میں مداخلت کرتا ہے تو وہ فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اپنے پہلے دور صدارت میں اور موجودہ دور میں انہوں نے امریکی فوج کو دنیا کی سب سے طاقتور اور مؤثر قوت بنایا ہے اور  ایران کے پاس کوئی ایسی صلاحیت نہیں کہ وہ امریکا کی حملوں کا دفاع کر سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکے گا اور نہ ہی ایران امریکا، مشرق وسطیٰ یا دنیا کے لیے کوئی خطرہ بن سکے گا۔

امریکی صدر  نے کہا ایران کے مشرقِ وسطیٰ پر قبضے اور اسرائیل کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے  منصوبے اب مکمل طور پر مردہ ہو چکے ہیں۔

 صدر ٹرمپ نے ایران کی فوج اور حکومت سے وابستہ دیگر  کو خبردار کیا کہ وہ اپنے ہتھیار ڈالیں اور ملک کو بچائیں۔

یاد رہے کہ خارگ نامی جزیرہ ایران کے ساحل سے 25 کلومیٹر دور واقع ہے، جہاں سے ایران کا 90 فیصد تیل عالمی منڈی میں جاتا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *