|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب گزشتہ روز تہران پر کیے گئے حملوں میں شہید ہو گئے ہیں تاہم ایران کی جانب سے تاحال اس حوالے سے تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کے مطابق اسرائیل نے ایران کے وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کو نشانہ بنایا ہے۔ بدھ کے روز سامنے آنے والے اس بیان پر ایرانی حکام نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایران اور حزب اللہ، دونوں محاذوں پر جنگ جاری رہے گی اور مزید ’سرپرائزز‘ دیکھنے کو ملیں گے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع نے مشترکہ طور پر فوج کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ مکمل انٹیلی جنس اور آپریشنل معلومات کی بنا پر کسی بھی اعلیٰ ایرانی عہدیدار کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ اس کے لیے کسی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا کہ اسرائیلی فوج آئندہ بھی ایسے اہداف کو نشانہ بناتی رہے گی اور انہیں تلاش کرکے ختم کرنے کا عمل جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *