|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

وزیراعظم شہباز شریف نے گھروں کی تعمیر کیلئے قرض کی سہولت عام آدمی تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے امور پر اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ شرکاء سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے رہائش کی فراہمی اور سستے گھروں کےمنصوبے حکومت کی ترجیح ہے۔

اجلاس کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اسٹریٹجک روڈ میپ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا  کہ تعمیراتی شعبے کےٹیکس اسٹرکچرمیں اصلاحات کی جارہی ہیں۔ ٹیکس اسٹینڈرائزیشن کے معاملے پر ایف بی آر اور صوبوں میں مشاورت جاری ہے۔ ہاؤس مورٹگیج کے حوالے سے اصلاحات کا مسودے بھی زیرغورہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کم آمدن والوں کے لئے گھروں کی تعمیر پر لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے جبکہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی بھی قائم کی جائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *