|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2018

قلات : قلات کے علاقے اسکلکو میں غیر قانونی ٹیوب ویلوں کی بھر مار کی وجہ سے قدرتی چشموں کا پانی خشک ہورہاہے حکومت فوری نوٹس لیں ۔

ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی رہنماں میر عابد شاہوانی ملک نور احمد شاہوانی میر حسام شاہوانی شبیر احمد پندارانی گل محمد مینگل ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہاھیکہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث علاقے اسکلکو میں غیرقانونی ٹیوب ویل لگائیں جارہیے ہیں جوکہ قابل مزمت ہیں ضلع کا واحد قدرتی چشمہ غیر قانونی ٹیوب ویلز کی وجہ سے دن بہ خشک ہوتا جارہا ہیں اور چھوٹے چھوٹے کء چشمے خشک ہوگئے ہیں جس کے باعث علاقے کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوچکیں ہیں ۔

علاقے کے لوگوں نے صوباء حکومت چیف جسٹس کیسکو چیف اور دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہیں کے غیر قانونی ٹیوب ویلز پر پابندی عائد کرکے علاقے کے واحد قدرتی چشمہ کو خشک ہونے سے بچایا جائیں ۔

اگر حکومت نے غیر قانونی ٹیوب ویلز کے خلاف کارواء نہیں کی تو قدرتی چشموں کا نام ونشان تک نہیں رئیگا اور سینکڑوں گھرانے نقل مکانی پر مجبور ہونگیں حکومت کی طرف سے غیر قانونی ٹیوب ویلز پر پابندی ہونے کے باوجود دڑا دھڑ ٹیوب ویل لگائیں جارہیے ہیں مگر یہاں قانوں کا مزق اڑاکر کوء عمل درآمد نہیں ہورہا ہیں حکومت فوری طور پر کارواء کرکے عوام کا دیرینہ مسلہ حل کریں۔