|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان کے سیکرٹری داخلہ حیدر علی شیکوہ نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران کوئٹہ سے 45ہزار شیعہ زائرین کو ایران اور عراق بھیجا جاچکا ہے تھوڑے سے زائرین رہ گئے ہیں جن کو ایک دو روز میں ایران بھیج دیا جائے گا ۔ 

یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی حیدرعلی شیکوہ نے بتایا کہ کوئٹہ سے تفتان تک زائرین کو مکمل سیکورٹی میں بھجوا یا جاتا ہے جس کیلئے ایف سی ،پولیس اور لیویز کی مدد لی جاتی ہے پچھلے دونوں سیکورٹی کے باعث زائرین کی ایران روانگی میں مشکلات ہوئی تھیں جو اب ختم ہوگئی ہیں ایک ماہ کے دوران 45ہزار شیعہ زائرین کو ایران اور عراق بھیجا جاچکا ہے تھوڑے سے زائرین رہ گئے ہیں جن کو ایک دو روز میں ایران روانہ کردیا جائے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ تفتان میں قائم پاکستان ہاوس کی حالت بہتر کردی گئی ہے جبکہ وہاں ایف آئی اے کے کاونٹرز میں اضافہ کرکے ان کی تعداد بارہ کردی گئی ہے ۔حیدر علی شیکوہ نے بتایا کہ عراق اور ایران سے ایک ماہ بعد وطن واپسی کرنے والے زائرین کی تفتان اور کوئٹہ آمد کیلئے بھی موثر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔