|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2018

کراچی: ملک پر ایک کڑاوقت آیا ہے اور ایسے میں ہمارے اداروں میں ہم آہنگی بہت ضروری ہے یہ بات سابق وفاقی وزیر اوربلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے اپنے کارکنوں اورعہدیداروں سے آن لائن بات کرتے ہوئے کہی اداروں میں ہم آہنگی نہیں ہے ۔

سیاست دان جن کو عوام نے ووٹ اس لئے دیا کہ وہ ملک کی تقدیر بدلیں گے وہ تجارت کررہے ہیں جس ادارہ کوانصاف فراہم کرنا ہے وہ لاکھوں مقدمات کو چھوڑکرٹرانسفرپوسٹنگ میں مصروف ہے جبکہ جیلوں میں ہزاروں افراد کے انصاف کے منتظرہیں اس کے بعد جواہم ترین ادارہ ہے وہ مجبوراً ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ سیاسی فیصلے کررہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ تینوں اداروں کو نظریہ پاکستان کوسامنے رکھ کر سوچیں اورپاکستان جس کا مطلب اسلام ہے اوریہ وہ راستہ ہے جوہم سب کو ایک کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کوٹہ سسٹم میں50فیصد پنجاب اور50فیصد مہاجر ،بلوچ ،پٹھان ،سندھی وفاق کے تحت چلنے والے اداروں میں ہونے چاہئیں جونہیں ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام نے استحصال بندکیاجائے۔