|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2018

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی سے ان کے دفتر میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمبر دشتی کے سمیت مختلف لوگوں نے ملا قات کی ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر علیٰ جام کمال کی سربراہی میں صوبے کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ خشک سالی سے پیدا ہونے والی پیچید ہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے محدو دوسائل میں رہتے ہوئے عوام کو تعلیم ،صحت اور بہتر معیاری زندگی کی سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزان ہے ۔

لہذا اس ضمن میں صوبے کے عوام نو منتخب صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بہتر اور دور اس نتائج کے حصول کیلئے صبر کادامن ساتھ سے نہ جانے دیں کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت کی بہتر حکمت عملی اور وزیر اعلیٰ جام کمال کی وسیع سوچ اور وژن جو انہوں نے صوبے کی ترقی کے لیے کر رکھی ہے ۔

جلد ہی اس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے اور ہمار ا صوبہ بلوچستان امن ،خوشحالی اور ملک کی ترقی میں بطو ر زینہ دنیا کے اُفق پرروشن چمکدار ستارے کی مانند نمو دار ہوگا۔