پشاور: اسفندیار ولی خان نے سنئیر رہنما افراسیاب خٹک اور بشری گوہر کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔
اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے سینئر رہنما افراسیاب خٹک اور مرکزی نائب صدر بشری گوہر کی رکنیت معطل کر دی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے دونوں رہنماؤں کی معطلی کے حوالے سے اے این پی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے حوالے سے بار ہا تاکید کی گئی تھی اور 7 روز قبل انہیں شوکازنوٹسز جاری کئے گئے جس پروہ پارٹی کو مطمئن نہیں کر سکے، جس کے بعد پارٹی سربراہ نے دونوں رہنماؤں کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔