کراچی: اومنی گروپ کے مالک انور مجید کو راہداری ریمانڈ پر کراچی سے لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے مالک انور مجید کو راہداری ریمانڈ پر کراچی سے لاہور منتقل کئے جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
انور مجید کو کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے حوالات کی سکیورٹی کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، ہر ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے کا افسر کرے گا، تمام افسران کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے جب کہ ہر ٹیم 4 افسران پر مشتمل ہوگی۔
واضح رہے کہ انور مجید کا تعلق سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے جب کہ انور مجید کے خلاف 74 ارب کی منی لانڈرنگ کا کیس چل رہا ہے۔