کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ سمیت بی اے پی کے چار رہنماؤں کو معاو نین خصوصی مقرر کردیا۔
جمعہ کو چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل منظور احمد کاکڑ ،کیپٹن(ر) عبدالخا لق اچکزئی ،میر رامین محمد حسنی اور حسنین ہاشمی کو معاونین خصوصی مقرر کردیا ہے ۔
تمام تقرریاں معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ ایکٹ 2018کے تحت کی گئی ہیں ،واضح رہے منظور احمد کاکڑ اور کیپٹن (ر) عبدالخا لق اچکزئی کو 25جولائی کے عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
بلوچستان حکومت نے 4غیرمنتخب افراد کو معاونین خصوصی مقرر کردیا
وقتِ اشاعت : November 17 – 2018