کوئٹہ: مختلف طلباء تنظیموں پر مشتمل اسٹوڈنٹس الائنس کا اجلاس بی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان بھر کے طلبا ء کو درپیش مسائل بلخصوص جامعہ بلوچستان میں جاری طلباء کش اقدمات کا جائزہ لیا گیا اور حکمت طے کرلی گئی اور طلباء کو درپیش مسائل پر تمام مکاتب فکر کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے طلباء اتحاد لاپتہ بلوچ افراد کے احتجاج کی حمایت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی بنیادوں پر حل کیا جائے اجلاس میں مزید کہا گیا کہ جامعہ بلوچستان میں طلباء گذشتہ کئی عرصے سے مختلف مشکلات کا شکار ہیں ۔
یونیورسٹی انتظامیہ بجائے طلباء کے مسائل حل کرنے کے طاقت کا استعمال کرکے طلباء کے جائز آواز کو دبا رہی ہے یونیورسٹی میں طلباء کو سیاسی بحث و مباحثے کی اجازت تک نہیں نہ فیسوں میں اضافہ امتحانات میں طلباء کو غلط طریقے سے فیل کرنے کا سلسلہ صرف فیس لینے کے لئے شروع کی گئی ہے ۔
طلباء تنظیموں کے اتحاد کا مقصد مشترکہ نکات کے لئے آواز بلند کرنا ہے تاکہ طلباء کے خلاف غلط فہمیوں اور طلباء سیاست کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکے ۔
لاپتہ بلوچوں کیلئے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں،اسٹوڈنٹس الائنس
وقتِ اشاعت : November 17 – 2018