|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2018

دالبندین: یونین کو نسل پدگ کے کونسلران کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت یو سی چیئرمین پدگ حاجی صاحب خان محمد حسنی منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین محمد اکرم محمد حسنی کونسلران کمالان محمد حسنی حاجی عزیز اللہ ساسولی محمد امین ساسولی حضور بخش حاجی محمد عباس محمد حسنی حاجی علی احمد محمد حسنی حاجی محمد اکرم ساسولی اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں قحط سالی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور راشن کی تقسیم کار اور بلدیاتی نمائندوں کو نظر انداز کرنے کے متعلق غوروخوص ہوا یو سی چیئرمین پدگ حاجی صاحب خان محمد حسنی نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ شدید قحط سالی سے پورا ضلع چاغی بری طرح سے متاثر ہے۔

اسٹنٹ کمشنر دالبندین نے انہیں بتایا کہ وہ اپنے اپنے یونین کونسل کے متاثر ہونے والے حقداروں کی فہرست بنا کر ان کے پاس جمع کر دیں اور ہم نے باقی کونسلران اور یونین کونسل پدگ کے معتبرین کے ساتھ مل کر ایک ماہ تک حقداروں کی فہرستیں بنائی اور متعلقہ حکام کے پاس جمع کر دی پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلع چاغی کے متاثر علاقوں کیلئے راشن بھیج دیا گیا۔

مگر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین نے انہیں بتایا کہ وہ اپنے اپنے یونین کونسل کے متاثر ہونے والے حقداروں کی فہرست بنا کر ان کے پاس جمع کر دیں اور ہم نے باقی کونسلران اور یونین کونسل پدگ کے معتبرین کے ساتھ مل کر ایک ماہ تک حقداروں کی فہرستیں بنائی اور متعلقہ حکام کے پاس جمع کر دی

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلع چاغی کے متاثرہ علاقوں کیلئے راشن بھیج دیا گیا مگر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی ملی بھگت سے بلدیاتی نمائندوں اور معتبرین کونظر انداز کر کے تقسیم کیا جا رہا ہے جو کہ حقداروں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

کیونکہ یو سی پدگ میں راشن کی تقسیم ایک ایسے شخص کے ذریعے کیا جا رہا ہے جس کا تعلق یو سی صدر دالبندین سے ہے وہ یو سی پدگ کے حقداروں کو کیسے جانتا ہے اس سے حقداروں کی حق تلفی ہو گی اس لئے ہم اپنے اپنے یونین کونسلز میں دوسرے لوگوں کے ذریعے راشن کی تقسیم کو برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ہمیں دھوکے میں رکھ کر راشن تقسیم کرنا لوگوں کے ساتھ مذاق ہے ذمہ داران بھی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

ہمیں خدشہ ہے کہ قحط سالی کے نام پر مذکورہ راشن من پسند لوگوں میں تقسیم ہو گا اس لئے پی ڈی ایم اے بلوچستان کمشنر کوئٹہ ڈویژ ن اور دیگر حکام بالا مذکورہ راشن کی ہمارے بغیر تقسیم کو فی الفور روک دیں