|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2018

حب: دارو ہوٹل کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق متوفی کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتایاجاتا ہے متوفی قابوس ہوٹل حب کے قریب رہائش پذیر تھے اور جام کالونی میں اسپئر پارٹس کا دوکان تھا ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستا ن کے صنعتی شہر حب کے علاقہ دارو ہوٹل کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے محمدطالب ولد خد ابخش نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں ایدھی رضاکاروں نے نعش جام غلام قادر اسپتال حب منتقل کردیا ۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے شخص کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقہ وہاڑی سے بتایاجاتاہے جبکہ پولیس واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔