کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے اپنے خلاف جھوٹی خبریں چلانے پر چیئر مین نیب،ڈی جی نیب بلوچستان ،سمیت مختلف اخبارات کے چیف ایڈیٹرز اور نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر کو طلب کرکے جواب طلب کرنے کیلئے چیئرمین سینٹ کو درخواست دیدی۔
نیشنل پارٹی کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر میرحاصل خان بزنجو نے چیئرمین سینٹ کو تحریری درخواست دی ہے کہ چیئرمین نیب ،ڈی جی نیب بلوچستان ،مختلف اخبارات کے مالکان اور نیوز ایجنسی نے میرے خلاف جھوٹی خبریں اخبارات میں شائع کرائیں جس میں کہا گیا کہ مجھے غیرقانونی طریقے جائیدادیں بنانے پر گرفتار کیا جارہا ہے جس سے میرا استحقاق مجروح ہوا ہے۔
لہذا چیئرمین نیب ،ڈی جی نیب بلوچستان ،اخبارات کے چیف ایڈیٹرز اور نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر کو استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں بلاکر باز پرس اور جواب طلب کریں۔
حاصل بزنجو نے چیئرمین نیب ،ڈی جی نیب ،اخبارات کے ایڈیٹرز ،کیخلاف چیئرمین سینٹ کو درخواست دیدی
وقتِ اشاعت : November 21 – 2018