|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2018

کوئٹہ : صوبائی وزیر سماجی بہبود و نان فارمل ایجوکیشن میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2019،20 کے بجٹ میں یتیم بچوں کیلئے ایک مخصوص پیکج رکھینگے، جس معاشرے کے لوگوں کو یتیم بچوں کے احساسات و ضروریات کا خیال ہو،اور ان بچوں کا انگلی تھام کر چھلے تو یہ جہاد سے کم نہیں، 20 سال بعد معاشرہ انہیں بچوں کی ہاتھوں میں ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ویلفئر، ہیومین رائٹس یونیسف اور ایس او ایس چائلڈ ولیج کے زیر اہتمام بچوں کی عالمی دن کی مناسب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری ویلفئر ایسوسی ایشن نور الحق بلوچ ،سیکرٹری جنرل ایس او ایس ولیج بر یگڈئر (ر) رزاق بلوچ، بی این پی( عوامی) کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی، سی سی کے ممبر شکیل بلوچ ، ڈی جی حسن اللہ مردان زئی،ڈپٹی ڈائریکٹرچائلڈ پروٹیکشن سعیدہ منان،اسسٹینٹ ڈائر یکٹر چائلڈ پروٹیکشن ناصر بلوچ، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسف بشرا ،اور دیگر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ بچے ہماری قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے میعمار ہیں،آج کا دن 64 سال قبل 1942 میں منانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ لوگو میں احساس ہو کہ یتیم بچے بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں،یہ ہماری بدقسمتی ہیں کہ بلوچستان میں ہر 1000 میں سے 111 بچے مختلف چھوٹے بیماریوں کی باعث اموات کا شکار ہوتے ہیں جبکہ 5 سے لیکر 16 سال کی عمر تک 26 لاکھ بچوں میں صر.ف 10 لاکھ سکول جاتے ہیں جبکے 16 لاکھ سکول سے باہر ہیں۔

ایس او ایس چائلڈ ولیج ایک مثالی ماں ، مثالی باپ ، اور مثالی استاد کا کردار ادا کررہا ہے، ایس او ایس ولیج کا شاخ ہر ضلع میں ہونا چاہیے تاکہ ایسا کوئی یتیم بچہ یہ نہ سوچے کہ اس کا کوئی نہیں ہے، یتیم۔بچوں کو پیار اور محبت چاہیے ، ہمارے معاشرے میں لوگ صرف اپنے خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان بچوں کو نظر انداز کرتے ہیں اور اپنے چار دیواری میں اپنے بچوں کو ہی بچے سمجھتے ہیں اگر ان یتیم بچوں کو بھی اپنے بچے سمجھے تو یہ ملک ایک خوبصورت گلدستہ بن سکتا ہے۔

اس طرح کے پروگرام سے یتیم بچوں کا حوصلہ افزائی ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صرف تبدیلی کے نعرے سیتبدیلی نہیں آئے گی،ہر دس سال بعد معاشرے میں تبدیلی آتی ہے، لیکن بد قسمتی سے ہمیں اور بھی پیچھے دکھیلا گیا، اور ہمیں دلدل میں پنسہ دیا گیا جس سے ہم باہر آنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آج جن کامیاب ریاستوں کی بات ہم کرتے ہیں 100 سال قبل وہ دگرگوں حالات میں مبتلا تھے،لیکن انہوں نے ایک مثبت سوچ کع پروان چھڑاتے ہوئے،ایک بہترین سماج کا قیام کیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 30 لاکھ نوجوان منشیات کے آدھی ہیں ہم ان لوگوں کے خلاف جہاد کرینگے جو نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت میں مبتلا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سماجی بہبود ڈیپارٹمنٹ کی وزارت کوئی لینے کو تیار نہیں تھا کیونکہ اس میں پیسے نہیں تھے،مگر میں نے انسانیت کی خدمت کی خاطر اس ڈیپارٹمنٹ کی وزارت اٹھائی،اس ڈیپارٹمنٹ میں تبدیلی لائینگے۔

خضدار میں نان فارمل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی بارے میں ملنے والے شکایات کو فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے، سیکرٹری نان فارمل ایجوکیشن کو خضدار جانے کا حکم بھی دیا اس موقع پر صوبائی وزیر سماجی بہبود و نان فارمل ایجوکیشن میر اسد اللہ بلوچ نے یتیم بچوں کی شاپنگ کیلئے 50 ہزار نقد دینے کا اعلان کیا۔

تقریب میں بچوں نے مختلف ٹیبلو بھی پیش کئے، میر اسد اللہ بلوچ اور دیگر نے یتیم بچوں کو گفٹ ائیپرز بھی دئی، صوبائی وزیر نے ایس او ایس ولیج کا دوراہ بھی کیا اس موقع پر انہیں مختلف جگوں کا معائنہ کرایا گیا، اور انتظامیہ نے بریفنگ دی۔