کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں مضر صحت پانی سے سبزیوں کی کاشت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو سبزیوں کی کاشت کے خلاف فوری کاروائی کرنے اور گندے پانی سے لگائی گئی سبزیوں کو تلف کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے کمشنر کوئٹہ کو سبزل روڈ اور سپنی روڈ سمیت دیگر نواحی علاقوں میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے اور اس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ مضر صحت پانی سے لگائی جانے والی سبزیاں انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں اور کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی گندے پانی سے کاشت کی گئی سبزیوں کو تلف کرنے کی ہدایت
وقتِ اشاعت : November 28 – 2018