|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2018

کوئٹہ:  آئی جی جیل خانہ جات شجاع الدین کانسی نے کہا ہے کہ جیل کے لئے ٹینکر کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں جس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ہر 3 دن بعد پانی کا ٹینکر خریدا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کی 11 جیلوں میں پانی کا بحران ہے کوئٹہ میں سب سے بڑا بحران پایا جاتا ہے جیل کے ٹینکروں کا پانی خریدنے پرمجبور ہیں ہر 3 دن بعد پانی کا ٹینکر خریدا جارہا ہے ایک ٹینکر پانی 4 ہزار روپے کا مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ گڈانی جیل میں 4 سو سے زائد قیدی موجود ہیں ۔